Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

Header Ads

//

Breaking News

latest

ماہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ مکمل ہو گیا

السلام علیکم   آج ماہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ مکمل ہو گیا _ کل ہی کی تو بات ھے یہ مبارک مہینہ شروع ہوا تھا_ اور پتہ ہی نہیں چلا آج دس روز...


السلام علیکم 

آج ماہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ مکمل ہو گیا _ کل ہی کی تو بات ھے یہ مبارک مہینہ شروع ہوا تھا_ اور پتہ ہی نہیں چلا آج دس روزے مکمل ہو گیے وقت کا پتہ ہی نہیں چلتا کیسے گزرگیاھے 


رمضان المبارک کا عظیم الشان پہلا عشرہ جہاں اپنی رحمتوں سے بنی آدم کو ڈھانپ کر ختم ہوجارہاہے، وہیں دوسرا عظیم الشان عشرہ دستک دیتا ہے۔ دوسرا عشرہ، اپنے اندر پہلے عشرے سے زیادہ اجر و ثواب سموئے ہوتا ہے۔ پہلے عشرۂ مبارک میں اﷲ رب العزت ہر اس روزہ دار کو جو خاص رضائے الٰہی کے لیے روزے کا پورا حق ادا کرتاہےاورروزہ رکھتا ہے


ایسے شخص پر اﷲ تعالیٰ اپنی خاص رحمت نازل کرتا ہے۔ رب  عام مہینوں سے زیادہ اس ماہ مبارک میں اپنی خاص رحمتیں نازل کرتا ہے۔ یہ رحمتیں مسلمانوں کے لیے مخصوص ہیں۔ عشرۂ رحمت کے بعد عشرۂ مغفرت شروع ہواجارہاہے


الله پاک سے دعا گو ہیں پہلے عشرے کے بعد وہ دوسرے عشرے میں ہماری مغفرت فرمائے اور ہمیں زیادہ سے زیادہ استغفار کی توفیق عطا فرمائے 


ہم اپنے گناہوں کی معافی مانگ سکیں اور اس کے حکام کو پورا کر سکیں _ 💐


آمین یارب العالمین __ 🤲🏻


No comments